حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ايس او پاکستان نوابشاھ ڈويژن کا پہلا ڈويژنل اجلاس عمومى يادگار کربلا امام بارگاہ نوابشاھ میں منعقد ہوا۔
جس میں مرکزى فنانس نامزد سيکرٹرى برادر راشد عباس نقوى، ڈويژنل صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان نوابشاھ محمد حسين چانڈيو، ضلع صدر علامہ کفايت حسين کريمى نے خطاب کيا اور صوبائى آرگنائزر محمد تقى مغل، صوبائی معاون ارسلان زردارى ڈویژنل صدر جے ایس او سيہون برادر محسن على ساجدى نے خصوصى شرکت کى۔
جس میں نامزد کابينہ کى منظورى لى گئى برادر عرفان على واسوانو نے اراکين عمومی سے مجلس عمومى کا حلف ليا اور يونٹس نے بہرپور شرکت کى۔